اترپردیش میں سیتاپور کے تال گاؤں علاقے میں گذشتہ جمعہ کو ایک نجی بس کے
شاردا نہر میں گرجانے سے لاپتہ مسافروں میں سے آج دو بچیوں کی مزید لاشیں
برآمد کی گئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ 30
دسمبر کو لهرپور سے بسواں جا رہی مسافروں سے
بھری ایک پرائیوٹ بس دوپہر لشكرپور کے نزدیک بے قابو ہوکر شاردا نہر میں
پلٹ گئی تھی۔اس واقعہ میں 10 مسافروں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جبکہ کئی مسافر لاپتہ تھے۔